دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ 1 ہزار 775 ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 443 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ 1 ہزار 775 ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے  ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 443  تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 23 لاکھ 79 ہزار 541 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 47 ہزار 683 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 لاکھ 41 ہزار 791 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کوورونا وائرس کے آگے دنیا بے بس ہوگئی ہے اور کئی ملکوں میں وبا پر قابو پانے کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہورہی ہیں۔ روس میں ایک ہی دن میں کورونا کے 11 ہزار کے قریب مزید نئے کیس سامنے آ گئے اور  مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

News Code 1900050

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =