کویت میں  کورونا وائرس کے باعث 30 مئی تک مکمل کرفیو نافذ

کویت میں کورونا وائر س کے باعث آج 10 مئی سے 30 مئی تک مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت میں کورونا وائر س کے باعث آج 10 مئی سے 30 مئی تک مکمل کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ اطلاعات  کےمطابق کویت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے آج 10مئی سے 30مئی تک شام 4بجے تک مکمل کرفیونافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق کرفیو کے دوران سرکاری شعبے دفاتر میں کام نہیں کریں جبکہ اہم شعبوں کے علاقے پرائیویٹ سیکٹر کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ بیان میں کہا گیا کہ تمام بینکس بند رہیں گے لیکن الیکٹرانک طریقے سے تمام خدمات فراہم کی جائیں گی۔

کویت کے وزیر داخلہ انس الصالح نے کہا کہ ضروری سیکٹرز جیسا کہ صحت، سکیورٹی، بجلی، آئل اینڈ میونسپل سروسز اور مرمت کی خدمات فراہم کرنے والی نجی کمپنیوں کو کرفیو سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

News Code 1900049

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha