پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 639 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 639 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 30 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران 1 ہزار 991 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے مزید 21 افراد  ہلاک ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 29 ہزار 465 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 639 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 20 ہزار 803 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 8 ہزار 23 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 93 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 192 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 10 ہزار 771 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 180 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 509 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 234 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 1 ہزار 935 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 24 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 641 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 5 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 430 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 86 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے تاحال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

News Code 1900048

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =