مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے کہا ہے کورونا وائرس نے دنیا میں نفرت کی سونامی برپا کر دی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کورونا وباء سے نسلی منافرتوں، خوف پھیلانے اور لوگوں کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوششوں کا سونامی آگیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دنیا بھر میں نفرت پرمبنی باتوں کا پرچار ختم کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ انٹونیو گوٹرس نے کہا کہ نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ پناہ گزینوں کو طبی سہولتوں سے محروم کیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے کہا ہے کورونا وائرس نے دنیا میں نفرت کی سونامی برپا کر دی ہے۔
News Code 1900041
آپ کا تبصرہ