بھارت میں سالانہ ایک کروڑ شادیوں کی تقریبات منسوخ ہونے کا امکان

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے نتیجے میں سالانہ ایک کروڑ شادیوں کی تقریبات منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے نتیجے میں سالانہ ایک کروڑ شادیوں کی تقریبات منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ لاک ڈاؤن کے باعث بھارت میں شادیوں کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے، بھارت بھر میں سالانہ ایک کروڑ شادی کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں جو اب اتنی بڑی تعداد میں ہونے کا امکان نہیں ہے۔ ریاست راجستھان میں 23 ہزار شادی کی تقریبات منسوخ کی جاچکی ہیں۔ ادھر شادی کی تقریبات منسوخ ہونے پر کچھ شادیاں آن لائن بھی کی جارہی ہیں۔

News Code 1900033

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =