پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 619 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 27 ہزار 474 ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 619 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 27 ہزار 474 ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک  وائرس سے  ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 619 ہو گئی۔ کورونا وائرس کے ملک میں 19 ہزار 99 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 7 ہزار 756 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دیگر تمام صوبوں سے زیادہ 10 ہزار 471 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 191 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 9 ہزار 691 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 176 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 327 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 221 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 1 ہزار 876 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 24 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد میں 609 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 4 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 421 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 79 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے تاحال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

News Code 1900028

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =