اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار 201 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 17 ہزار 185 رپورٹ ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد  30 ہزار 201 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 17 ہزار 185 رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 60 ہزار 117 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 26 ہزار 299 ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 32 ہزار سے زائد  ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 364 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 26 ہزار 230 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 76 ہزار 79 ہو گئے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 723 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار 859 ہو چکی ہے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 7 ہزار 510 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 70 ہزار 588 ہو گئے۔

برازیل میں کورونا وائرس 10 ہزار 17 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 46 ہزار 894 تک جا پہنچی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 689 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 35 ہزار 569 ہو گئے۔

News Code 1900026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =