مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نوجوان ریاض نائیکو کی ہلاکت پر وادی میں احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں شریک ایک نوجوان کشمیری بھارتی اہل کاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نوجوان ریاض نائیکو کی ہلاکت پر وادی میں احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں شریک ایک نوجوان کشمیری بھارتی اہل کاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ  کشمیر کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ کرفیو کے باوجود بپھرے نوجوان بھارت مخالف احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلے اور بھارتی فوج کی گاڑیاں نذر آتش کر دیں۔ کشمیری نوجوانوں نے فوجی جیپوں کو گھیر لیا ۔

احتجاج کے دوران ضلع پلوامہ میں ایک نوجوان بھارتی فوج کی فائرنگ کا  شکار ہوکر جاں بحق ہوگیا۔ علاوہ ازیں کئی علاقوں میں بھارتی افواج اور مظاہرین کے مابین تصادم بھی ہوا۔ بھارتی اہل کاروں نے مظاہرین پر گولیاں اور چھرے برسائے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

News Code 1900007

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =