مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے تشدد کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے تشدد کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران  بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر میں ماہ رمضان کے دوران بھی بھارتی فوج کا تشدد جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ سرچ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔ بھارتی فوج اور مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد علیحدگی پسند تھے۔

News Code 1899971

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha