حکومت سندھ کا ٹرانسپورٹ اور چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ

پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے اندرونِ شہر ٹرانسپورٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انٹراسٹی ٹرانسپورٹ کی بحالی کے لیے ایس اوپی بنائی جائے گی۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے اندرونِ شہر ٹرانسپورٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انٹراسٹی ٹرانسپورٹ کی بحالی کے لیے ایس اوپی بنائی جائے گی۔  سندھ حکومت کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں سندھ حکومت نے اپنی تجاویز پیش کیں، اجلاس میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرین سروس کی بحالی کا مطالبہ کیا تاہم سندھ سمیت تمام صوبوں نے ٹرین آپریشن بحال کرنے کی مخالفت کردی۔

اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ سندھ حکومت نے تجویز دی کہ مکمل کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کے بجائے مرحلہ وار کیا جائے اور دیہی علاقوں میں دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔

 سندھ حکومت نے پہلے مرحلے میں چھوٹی مارکیٹس کھولنے اور بڑے شہروں میں تجارتی مراکز فی الحال نہ کھولنے کی تجویز دی ہے جب کہ سندھ حکومت نے عیدالفطر کے لئے بھی ایس او پیز بنانے کی تجویز دی۔

ادھر سندھ حکومت نے اندرونِ شہر ٹرانسپورٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انٹراسٹی ٹرانسپورٹ کی بحالی کے لیے ایس اوپی بنائی جائے گی، وفاق کو سفارشات پیش کرنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے وزراء کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

News Code 1899969

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =