پاکستان کا یکم جون کے بعد بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور

پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں تمام صوبائی وزراء نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی  وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں تمام صوبائی وزراء نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت اور خیبرپختونخوا نے حمایت کردی۔  اجلاس میں پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں، تاہم خیبرپختونخوا نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت کر دی۔ صوبوں میں اتفاق نہ ہونے پر معاملہ قومی رابطہ کمیٹی کے کل اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

News Code 1899967

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =