چين نے ووہان میں ہائی اسکولوں کو کھول دیا

چین میں کورونا وائرس ووہان شہر سے شروع ہوا چینی شہر ووہان میں تقریباً چار ماہ کی بندش کے بعد آج سے ہائی اسکولز بھی کھول دیئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس ووہان شہر  سے شروع ہوا  چینی شہر ووہان میں تقریباً چار ماہ کی بندش کے بعد آج سے ہائی اسکولز بھی کھول دیئے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، کورونا وائرس کے وبائی پھیلاؤ کی وجہ سے ووہان کے تمام تعلیمی ادارے جنوری میں بند کردیئے گئے تھے تاہم اب حالات معمول پر واپس آجانے کے بعد دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ ہائی اسکول بھی کھول دیئے گئے ہیں۔

اسکول کھولنے سے قبل چینی حکومت نے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا ہے جن کے تحت ہر اسکول کے باہر تھرمل اسکینر نصب ہیں، تمام طالب علموں اور اساتذہ کو ماسک پہننے کا پابند بنایا گیا ہے۔ کلاس روم میں ہر طالب علم کو ایک ڈیسک دی گئی ہے جبکہ دو ڈیسکوں کا درمیانی فاصلہ ایک میٹر رکھا گیا ہے۔ ان تمام انتظامات کے بعد آج سے ووہان میں 121 ہائی اسکولز کھول دیئے گئے ہیں۔ چینی وزارتِ تعلیم کا کہنا ہے کہ پرائمری اور مڈل اسکول کھولنے کی تاریخ کا اعلان بھی جلد ہی کیا جائے گا۔

News Code 1899963

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =