اینتھونی فاؤچی نے امریکی صدر ٹرمپ کا موقف مسترد کر دیا

امریکہ میں کورونا وائرس سے لڑنے والی کورونا ٹاسک فورس کے اہم رکن اینتھونی فاؤچی نے چینی لیبارٹری میں کورونا کی پیدائش سے متعلق صدر ٹرمپ کا موقف مسترد کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے لڑنے والی کورونا ٹاسک فورس کے اہم رکن اینتھونی فاؤچی نے چینی لیبارٹری میں کورونا کی پیدائش سے متعلق صدر ٹرمپ کا موقف مسترد کر دیا۔ اینتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ سائنسی شواہد یہ بتاتے ہیں کہ یہ وائرس لیبارٹری میں نہیں بنا، یہ وائرس امکانی طور پر چمگادڑوں میں شروع ہوا اور پھر دیگر انواع میں پھیل گیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈزیزز کے سر براہ انتھونی فاؤچی نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ غالب امکان یہی ہے کہ یہ وائرس چمگادڑوں سے منتقل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر چمگادڑوں میں وائرس کے ارتقاء کو دیکھیں تو ٹھوس سائنسی ثبوت اس بات کی نفی کرتے ہیں کہ اسے مصنوعی طور پر یا جان بوجھ کر ہیرا پھیری کر کے بنایا گیا ہو۔

فاؤچی نے کہا کہ وائرس کا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مرحلہ وار ارتقاء ہوا جو اس بات کا پختہ اشارہ ہے کہ یہ وائرس فطری طور پر تیار ہوا اور پھر دیگر انواع میں منتقل ہوا۔

News Code 1899959

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =