ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کو قدرتی وبا قراردیدیا

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو قدرتی طور پر پایا جانے والا وائرس قرار دے دیا ہے۔ جس کے بعد چين کے خلاف امریکی پروپیگنڈا دم توڑ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو قدرتی طور پر پایا جانے والا وائرس قرار دے دیا ہے۔ جس کے بعد چين کے خلاف امریکی پروپیگنڈا دم توڑ گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی ٹیکنیکل ہیڈ ماریہ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیکل رائن نے کہا کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ کورونا کو مصنوعی طور پر بنایا گیا ہو۔

اس سے قبل امریکہ  نے چین پر الزام عائد کیا تھا کہ مہلک کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی لیب میں بنا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایک بریفنگ کے دوران کہہ چکے ہیں کہ وائرس چین کی لیب میں بنا اور پھر وہاں سے ایک شخص مارکیٹ گیا جس کے باعث کورونا پھیلتا چلا گیا۔ چین نے اس امریکی الزام کی تردید کی ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ اس کی وجہ سے ہوا ہے۔

News Code 1899957

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =