سندھ پولیس کے 100 اہلکار و افسران کورونا وائرس کا شکار

پاکستان کے صوبہ سندھ کی پولیس کے 100 اہلکار و افسران کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ دو اہلکار کورونا کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کی پولیس کے 100 اہلکار و افسران کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ دو اہلکار کورونا کے باعث  ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق متاثر ہونے والوں میں ایک اے ایس پی،ایک ڈی ایس پی، انسپکٹر، سب انسپکٹر اور کانسٹیبلز شامل ہیں۔ کورونا کے باعث ایک اے ایس آئی اور ایک کانسٹیبل جاں بحق ہوئے جبکہ ایک سب انسپکٹر کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا سے متاثرہ افسران اور جوانوں کے خاندان کے 263 افراد کا ٹیسٹ لیا جاچکا ہے، جبکہ متاثرہ اہلکار اور افسران سے ملنے والے 366 اہلکاروں کا بھی ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

News Code 1899956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =