امریکہ نے چین سے کشیدگی کے پیش نظر گوام میں بمبار طیارے تعینات کردیئے ہیں

امریکہ نے چین سے کشیدگی کے پیش نظر گوام میں اپنے فضائی اڈے اینڈرسن ائیرفورس بیس پر اپنے بمبار طیارے اور ائیر فورس کے سیکڑوں اہلکار دوبارہ تعینات کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے چین سے کشیدگی کے پیش نظر گوام میں اپنے فضائی اڈے اینڈرسن ائیرفورس بیس پر اپنے بمبار طیارے اور ائیر فورس کے سیکڑوں اہلکار دوبارہ تعینات کردیئے ہیں۔  ایک ماہ قبل امریکہ نے یہاں سے اپنے بی بمبار طیارے واپس بلالئے تھے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 4ون بی لانسرز طیارے اور نائنتھ بم اسکوارڈرن کے 200کے قریب ہوا بازوں کو دوبارہ گوام میں تعینات کردیا گیا ہے۔ اس تعیناتی کو چین اور امریکہ کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کا شاخسانہ قرار دیا جارہا ہے۔

News Code 1899955

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =