اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 29 ہزارسے زائد افراد ہلاک

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 29 ہزار 315 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 13 ہزار 13 رپورٹ ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 29 ہزار 315 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 13 ہزار 13 رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 50 ہزار 561 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 25 ہزار 613 ہو چکی ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 30  ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 94 ہزار 990 ہو گئی۔ فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 25 ہزار 531 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 70 ہزار 551 ہو گئے۔ جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 6 ہزار 993 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 67 ہزار 7 ہو گئے۔  ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3ہزار 520 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 29 ہزار 491 ہو گئے۔

News Code 1899953

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =