امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 72 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 72 ہزار 271 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 37 ہزار 633 ہو چکی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 72 ہزار 271 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 37 ہزار 633 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں میں 9 لاکھ 64 ہزار 734 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 179 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 628 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 لاکھ 27 ہزار 893 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 58 ہزار 341 ہو گئی ہیں۔

News Code 1899951

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =