فلپائن حکومت کا ملک کے سب سے بڑے ٹی وی نیٹ ورک کو بند کرنے کا حکم

فلپائن کی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے ٹی وی نیٹ ورک اے بی ایس-سی بی این کے لائسنس کی تجدید سے انکار کرتے ہوئے نیٹ ورک کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے ٹی وی نیٹ ورک اے بی ایس-سی بی این کے لائسنس کی تجدید سے انکار کرتے ہوئے نیٹ ورک کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوئٹرکی اتحادی کانگریس نے ٹی وی نیٹ ورک کے 25 سالہ لائسنس کی توسیع سے انکارکردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق لائسنس کی تجدید کرنے والی سرکاری ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ قانونی تقاضون کے مطابق درست کانگریشنل فرنچائز کی عدم موجودگی پر نیٹ ورک کو اپنے مختلف اسٹیشنوں اور ریڈیو کو بندکرنا چاہیے۔

نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمیشن (این ٹی سی) کا کہنا تھا کہ اے بی ایس-سی بی این کا لائسنس 4 مئی کو ختم ہوگیا تھا اور اسٹیشن کو جواب کے لیے 10 روز کی مہلت دی گئی تھی۔

نیٹ ورک کے ریڈیو کو انٹرویو میں این ٹی سی کے ڈپٹی کمشنر ایڈگارڈو کیبریوس کا کہنا تھا کہ احکامات پر فوری عمل درآمد ہوگا اور جسٹس ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری قانونی حیثیت سے آگاہ کریں گے۔

ریڈیو سے نشر ہونے والے ابتدائی بیان میں اے بی ایس-سی بی این کی انتظامیہ نے کہا تھا کہ وہ احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے نیٹ ورک کوبندکردیں گے۔

News Code 1899947

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =