حزب اللہ لبنان کے خلاف جرمن حکومت کے اقدام کی مذمت

سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے حزب اللہ لبنان کے خلاف جرمنی کی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمن حکومت بھی امریکہ اور اسرائیل کے نقش قدم پر گامزن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین  محمد قمی نے حزب اللہ لبنان کے خلاف جرمنی کی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمن حکومت بھی امریکہ اور اسرائیل کے نقش قدم پر گامزن ہے۔ سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے جرمنی میں حزب اللہ کی حامیوں اور طرفداروں کی مسجدوں سے گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرمن حکومت انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جرمن حکومت کو انسانی حقوق اور آزادی بیان کے بارے میں بات کرنے کا حق نہیں ہے کیونکہ جرمنی میں کوئی ہولوکاسٹ کے بارے میں بات نہیں کرسکتا۔ حجۃ الاسلام محمد قمی نے کہا کہ جرمنی کے فوجی اڈے امریکہ اور اسرائیل کے زیر نظر ہیں اور مرکل حکومت بھی امریکہ کی آلہ کار حکومت ہے۔

ادھر حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے بھی جرمن حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی اور دیگر یورپی حکومت کی طرف سے ایسے اقدامات کے پہلے سے امکانات تھے کیونکہ یہ حکومتیں بھی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ہیں۔

News Code 1899946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =