مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے مختلف شہروں میں آزمائشی بنیادوں پر ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آزمائشی بنیادوں پر ڈیجیٹل کرنسی شینزین، سوزوآ، چینگ ڈو، بیجنگ اور ژیاونگ آن شہروں میں شروع کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آزمائش کے لیے چنے گئے شہروں میں مئی کی تنخواہ ڈیجیٹل کرنسی کی شکل میں ملے گی۔ واضح رہے کہ موبائل فون ایپ کے ذریعے استعمال کی جانے والی اس کرنسی کا استعمال کورونا سے پیدا شدہ صورتحال میں انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔
چین میں نجی طور پر پہلے بھی کئی ادارے ڈیجیٹل کرنسی کی سہولت فراہم کر رہے تھے، تاہم وہ تاحال روایتی کرنسی کا متبادل نہیں تھے۔
آپ کا تبصرہ