نیویارک میں کورونا وائرس سے درجنوں مسلمان ہلاک

امریکہ کے شہر نیویارک میں کورونا وائرس کے نتیجے میں اب تک درجنوں مسلمان بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ روزانہ کم سے کم 15 افراد کی تجہیز و تکفین کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے شہر نیویارک میں کورونا وائرس کے نتیجے میں اب تک درجنوں مسلمان بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ روزانہ کم سے کم 15 افراد کی تجہیز و تکفین کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق صرف بروکلین کے الریان مسلم فیونرل سروسز سینٹر میں روزانہ کم سے کم 15 افراد کی تجہیز و تکفین کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صبح سے شام تک مختلف اوقات میں ٹرک سے لاشیں اتاری جاتی ہیں اور تجہیز و تکفین کے بعد تدفین کے لیے بھیج دی جاتی ہیں، کورونا وبا سے پہلے یہاں لائی جانیوالی میتوں کی تعداد ایک ماہ میں 20 سے 30 ہوا کرتی تھی، جاں بحق افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان اور بنگلہ دیش سے ہے اور ان میں سے کئی کے لواحقین آبائی ممالک میں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پچھلے دو ماہ میں اس مرکز نے دو سو افراد کی تدفین کی ہے، جن میں سے زیادہ تر کورونا وبا سے ہلاک ہوئے تھے۔

News Code 1899941

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =