برطانیہ ميں کورونا وائرس سے 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک

برطانیہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے اعتبار سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر آگيا ہے برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے اعتبار سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر آگيا ہے برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا خوفناک سلسلہ تاحال تھم نہیں سکا۔ دنیا بھرمیں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد اس موذی وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ امریکا کے بعد برطانیہ دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتوں والا ملک بن چکا ہے جہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تیس ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

برطانیہ سے قبل کورونا وائرس سے امریکہ کے بعد سب سے زیادہ افراد اٹلی میں ہلاک ہوئے ۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ امریکہ کے بعد دوسرا اور یورپ میں سب سےزیادہ ہلاکتوں والا ملک بن چکا ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 30ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ اکانوے ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے۔ 

ادھر اٹلی، سپین اور فرانس میں ہلاکتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور یورپ اب لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ وائرس سے مقابلے کے لیے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

واضح رہے دنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 51 ہزار سے زیادہ ہے۔

News Code 1899937

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =