پاکستانی حکومت کا لاک ڈاؤن میں 9 مئی کے بعد مزید نرمی کرنے کا فیصلہ

پاکستانی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن میں 9 مئی کے بعد مزید نرمی کرنے پراتفاق کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی  حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن میں 9 مئی کے بعد مزید نرمی کرنے پراتفاق کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی تشکیل نو کی نئی سمری اور کرنسی نوٹوں پر وارنش کوٹنگ کے خاتمے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے بعد لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرنے پراتفاق کیا تاہم اس کا حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نے ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان بھی کیا۔

News Code 1899936

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha