کورونا وائرس کی وجہ سے چین اور امریکہ  میں مسلح تصادم کا خطرہ

چین کی ایک خفیہ رپورٹ میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے چین اور امریکہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی مسلح محاذ آرائی کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی ایک خفیہ رپورٹ میں حکومت سے  کہا گیا ہے کہ  کورونا وائرس کی وجہ سے چین اور امریکہ  میں بڑھتی ہوئی کشیدگی مسلح محاذ آرائی کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔

اطلاعات  کے مطابق  مارچ کے شروع میں خفیہ رپورٹ صدر شی جن پینگ سمیت چین کے اعلیٰ درجے کے رہنماؤں کو پیش کی گئی تھی جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ امریکہ کے ساتھ کورونا کی وجہ سے بڑھتی ہوئی دشمنی مسلح محاذ آرائی میں تبدیل ہوسکتی ہے اس لیے بیجنگ کو اس بارے میں خبردار اور تیار رہنا ہوگا۔

رائٹرز کے مطابق یہ رپورٹ ایک تھنک ٹینک اور عالمی تعلقات سے متعلق چینی ادارے (سی آئی چی آئی آر) نے تیار کی ہے۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ان کے پاس متعلقہ معلومات نہیں ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  1989 میں تیانمن سکوائر میں جمہوریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی وجہ سے عالمی سطح پر چین کے خلاف منفی جذبات پیدا ہوئے تھے، اس کے بعد کورونا وائرس پہلا موقع ہے جب چین کے خلاف جذبات عروج پر ہیں۔ کورونا کی وجہ سے چین کو امریکہ کی بھی شدید مخالفت کا سامنا ہے اور ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کو امریکہ کے ساتھ مسلح محاذ آرائی کیلئے تیار رہنا ہوگا۔

News Code 1899932

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =