اسپین میں کورونا وائرس سےاب تک 2 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد متاثر

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 48 ہزار 301 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 25 ہزار 428 ہو چکی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 48 ہزار 301 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 25 ہزار 428 ہو چکی ہیں۔  اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 29 ہزار 79 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 11 ہزار 938 رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 734 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار 584 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 25 ہزار 201 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 69 ہزار 462 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 6 ہزار 993 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 66 ہزار 152 ہو گئے۔

کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 356 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 268 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 461 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 27 ہزار 659 ہو گئے۔

News Code 1899927

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =