امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہزار کے قریب پہنچ گئی

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 69 ہزار 921 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 900 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 69 ہزار 921 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 900 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں میں 9 لاکھ 54 ہزار 911 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 50 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 88 ہزار 68 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس کےمریضوں اور اس سے ہلاکتوں کی تعداد دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ہیں۔ اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خبردار کیا ہے کہ وائرس سے ملک میں ہلاکتیں 1 لاکھ تک ہوسکتی ہیں۔

کورونا وائرس سے متعلق انتظامیہ کے بروقت ایکشن نہ لینے کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے صحیح کام کیا۔ کورونا وائرس کے علاج کی ویکسین اس سال کے آخر تک تیار ہو جائے گی۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چین وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام رہا، چین نے بہت ہی بھیانک غلطی کی اور وہ اس کو تسلیم کرنے کے لیے بھی تیار نہیں۔

News Code 1899925

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =