امریکہ رواں برس کے آخر تک کورونا ویکسین تیار کرلےگا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رواں برس کے آخر تک امریکہ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کر لے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فوکس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رواں برس کے آخر تک امریکہ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کر لے گا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اس سال کے آخر تک کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کر لے گا۔ صدر ٹرمپ کا یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں انہوں نے خود ویکسین کی تیاری کے لیے فنڈز کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

صدر ڈو نلڈ ٹرمپ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک محتاط اندازے کے تحت کورونا وائرس وبا میں ایک لاکھ سے زائد امریکیوں کی جانیں چلی جائیں گی۔ اس سے قبل امریکی صدر نے اس حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ اس مہلک وائرس سے امریکا میں 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔

امریکی صدر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا الزام ایک مرتبہ پھر چین پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلنے اور اس کی وجہ سے عالمی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار چین ہے۔ اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ چین نے انہیں الیکشن ہروانے کے لیے کورونا وائرس پھیلایا ہے۔

News Code 1899919

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =