پاکستان میں ٹرین آپریشن 10 مئی سے جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد چاروں صوبوں میں اپ اینڈ ڈاؤن 24 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے  وزیر اعظم عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد چاروں صوبوں میں اپ اینڈ ڈاؤن 24 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔  اطلاعات  کے مطابق پاکستانی حکومت نے  ٹرین آپریشن 10 مئی سے جزوی بحالی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت ریلوے نے ٹرین آپریشن بحالی کے لئے پاکستان ریلوے کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ ریلوے حکام ٹرین آپریشن بحالی سے متعلق انتظامات مکمل کرلیں۔

8 مئی کوٹرین آپریشن بحالی سے قبل وزیر اعظم سے حتمی منظوری لی جائے گی، اور وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن 24 ٹرینیں چلائی جائیں گی، ابتدائی طور پر چارصوبوں میں ٹرین آپریشن جزوی بحال کیا جائے گا، ممکنہ طور پر لاک ڈاؤن کے بعد بھی ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے اور ٹرین آپریشن بحالی پر مسافروں کو صرف آن لائن بکنگ کے ذریعے ہی ٹکٹ دستیاب ہوں گی۔

News Code 1899918

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =