جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں

پاکستان نے جموں کشمیر کے بارے میں بھارت کا دعوی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں، اس دعوے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے جموں کشمیر کے بارے میں بھارت کا دعوی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں، اس دعوے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلگت بلتستان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھارتی تبصرے پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، اور احتجاج کرتے ہوئے بھارتی سفارتکار سے کہا گیا کہ گلگت بلستان پر بھارتی دعویٰ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں اور بھارت کے اس دعوے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جموں کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور عالمی برادری بھی جموں و کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرتی ہے، مقبوضہ کشمیر کا معاملہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

News Code 1899916

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =