امریکہ میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے گاہک ہلاک

امریکہ میں ایک گاہک بغیر ماسک لگائے سپر اسٹور میں داخل ہوا جسے تلخ کلامی پر سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک گاہک بغیر ماسک لگائے سپر اسٹور میں داخل ہوا جسے تلخ کلامی پر سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ اطلاعات  کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے شہر فلنٹ میں ڈالر سپر اسٹور پر گارڈ کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے 43 سالہ شخص نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈالر سپر اسٹور کے مرکزی دروازے پر کھڑے سکیورٹی گارڈ اور ایک گاہک کے درمیان تکرار جاری ہے اور اسی دوران گارڈ نے گاہک پر فائرنگ کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مذکورہ ویڈیو  اپ لوڈ کرنے والے صارفین نے دعویٰ کیا کہ سیکیورٹی گارڈ نے شہری کو ماسک لگائے بغیر اسٹور میں داخل ہونے سے منع کردیا تھا جس پر تلخ کلامی ہوئی۔ پولیس نے شہری کی ہلاکت کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے۔

News Code 1899912

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =