ابوظہبی سے اسلام آباد پہنچنے والے 104 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی سے اسلام آباد پہنچنے والی فلائٹ کے 104 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی سے اسلام آباد پہنچنے والی فلائٹ کے 104 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔  28 اپریل کو پاکستان پہنچنے والی فلائٹ سے 204 مسافروں کے ٹیسٹ لئے گئے تھے۔ اپریل کو ابوظہبی سے اسلام آباد پہنچنے والی فلائٹ کے 104 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، فلائٹ میں 209 مسافر پاکستان پہنچے تھے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کے مطابق فلائٹ کے تمام مسافروں کو فاطمہ جناح یونیورسٹی کے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا تمام مسافروں کے سیمپلز این آئی ایچ بھیجے گئے تھے ۔ پیر کے روز ملنے والی رپورٹس کے مطابق 104 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے تمام مسافروں کو دوبارہ فاطمہ جناح یونیورسٹی کے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے۔

News Code 1899911

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =