دنیا بھر میں کوروناوائرس کے متاثرین کی تعداد 35لاکھ 53 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کوروناوائرس کے متاثرین کی تعداد 35لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کر گئی اوراموات ڈھائی لاکھ تک جا پہنچی ہیں جب کہ ساڑھے 11 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کوروناوائرس کے متاثرین کی تعداد 35لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کر گئی اوراموات ڈھائی لاکھ تک جا پہنچی ہیں جب کہ ساڑھے 11 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ یورپ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ سست پڑنے کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔  جرمنی، اسپین، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ نے لاک ڈاون میں نرمی کردی۔ اسپین میں کورونا کےنئے کیسوں میں واضح کمی کے بعد لاک ڈاون میں نرمی کی گئی۔دارالحکومت میڈرڈ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے پارکوں کا رخ کیا۔ نوجوان ورزش کرتے نظر آئے۔جرمنی میں بھی پابندیاں نرم کر دی گئیں۔ ایک ماہ سے زائد کی بندش کےبعد گرجا گھر بھی کھول دیے گئے۔

ادھر روس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ایک ہی دن میں 10 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ مجموعی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ پینتیس ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

News Code 1899907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =