ایران کی حشد الشعبی کے خلاف داعش دہشت گردوں کے مجرمانہ اقدام کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے رمضان المبارک میں عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کے روزہ دار مجاہدین کے خلاف وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے مجرمانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی  نے رمضان المبارک میں عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کے روزہ دار مجاہدین کے  خلاف وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے مجرمانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں نے روزہ افطار کرتے ہوئے حشد الشعبی کے متعدد افراد کو شہید کردیا، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غمزدہ اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ مجاہدین کا خون رائیگاں نہیں جائےگا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے داعش کے اس بزدلانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملےگا۔ موسوی نے عراقی عوام اور حکومت کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

News Code 1899898

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =