مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 5 اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 5 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 5 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

اطلاعات  کے مطابق ہنڈوارا میں بھارتی افواج کی جانب سے آپریشن جاری تھا کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جب کہ واقعہ کے بعد بھارتی افواج کی فائرنگ سے 2 کشمیری بھی ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اور علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

News Code 1899897

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =