کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 35 لاکھ سے زائد ہوگئی

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اس وقت میں دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکہ، اسپین، اٹلی، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور روس ہیں جہاں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے کئے گئے سخت اقدامات کے باعث لاکھوں افراد صحت یاب ہوکر زندگی کی طرف لوٹ چکے ہیں۔کورونا وائرس سے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے علاوہ مختلف ممالک کے اعلیٰ سطح کے عہدیداروں، فلمی اسٹارز، ڈاکٹر اور صحافی بھی بری طرح متاثر ہوچکے ہیں۔دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 35 لاکھ 6 ہزار 399 ہے جبکہ 2 لاکھ 45 ہزار 193 متاثرین ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 11 لاکھ 29 ہزار 810 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

News Code 1899894

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =