اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آزادی صحافت کو یقینی بنانے پر تاکید

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ تمام حکومتیں امن و انصاف اور انسانی حقوق کے لیے آزادیٔ صحافت کو یقینی بنائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ تمام حکومتیں امن و انصاف اور انسانی حقوق کے لیے آزادیٔ صحافت کو یقینی بنائیں۔ آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان کے ذریعہ  سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صحافی اور میڈیا ورکرز لوگوں تک ہمارا پیغام پہنچانے میں اہم مددگار ہیں، میڈیا ہی سے غلط معلومات کی روک تھام، اس کے سدباب اور مستند اطلاعات کی ترسیل ممکن ہوتی ہے۔ اقوام متحدہ  کے سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران اور اس کے بعد بھی صحافتی ذمے داریاں پوری کرنے میں صحافیوں کی مدد کی جائے۔ انٹونیو گوٹریس کا یہ بھی کہنا ہے کہ حقائق، درست معلومات اور سچائی کا پرچار کرنے پر میڈیا کے شکر گزار ہیں۔

News Code 1899892

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =