ایران کا کورونا وائرس میں کمی والے علاقوں ميں اسکول اور مساجد کھولنے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی اعلی کمیٹی کی تجویز یہ ہے کہ جن علاقوں ميں کورونا وائرس میں کمی آئي ہے یا جو علاقہ خطرے سے باہر ہیں ان علاقوں میں اسکولوں اور مساجد کو کھول دیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی اعلی کمیٹی کی تجویز یہ ہے کہ جن علاقوں ميں کورونا وائرس میں کمی آئي ہے یا جو علاقہ خطرے سے باہر ہیں ان علاقوں میں اسکولوں اور مساجد کو کھول دیا جائےگا۔ صدر روحانی نے کہا کہ حکومت نے ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد مساجد اور اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے مزید کہا ہے کہ پیر سے ملک کے 132 علاقوں میں مساجد کھول دی جائیں گی، ان علاقوں میں کورونا کے خطرات کم ہیں، تمام مساجد میں سماجی فاصلے اور صحت و صفائی کا خاص خیال رکھاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کم خطرات والے علاقوں میں اسکول بھی 16 مئی سے کھولے جائیں گے، جبکہ پابندیوں میں بتدریج نرمی کی جائے گی۔ صدر حسن روحانی نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں تعاون پر تمام اداروں، علماء، طلاب ، رضاکار فورس ، مسلح افواج  اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کورونا وائرس میں مبتلا بیماروں کو جلد از جلد شفا عطا فرمائے اور جو لوگ مرحوم ہوگئے ہیں ان پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوا بھی جلد تیار کرلی جائےگی۔ واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے 6 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

News Code 1899891

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =