اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار سے زائد ہوگئی

اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 710 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 9 ہزار 328 رپورٹ ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے  اب تک ہلاکتوں کی تعداد  28 ہزار 710 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 9 ہزار 328 رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 45 ہزار 567 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 25 ہزار 100 ہو چکی ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 131 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 260 ہو گئی۔ فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 24 ہزار 760 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 68 ہزار 396 ہو گئے۔ جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 6 ہزار 812 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 64 ہزار 967 ہو گئے۔ ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 336 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 24 ہزار 375 ہو گئے۔ کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 222 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 54 ہو چکی ہے۔

News Code 1899881

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =