پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 440 افراد ہلاک

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 19 ہزار 103 ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وباء سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 440 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 19 ہزار 103 ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک  وباء سے  ہلاک ہونے والے  افراد کی کُل تعداد 440 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کے پاکستان میں 13 ہزار 846 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ4 ہزار 817 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 106 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 120 ہو گئی ہیں۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 7 ہزار 102 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 122 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 907 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 172 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے بلوچستان میں 1 ہزار 172 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 19 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 356 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 393 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 4 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 67 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے تاحال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

News Code 1899878

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =