دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 34 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ 84 ہزار 176 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 44 ہزار 778 ہو گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ 84 ہزار 176 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 44 ہزار 778 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 21 لاکھ 17 ہزار 859 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 50 ہزار 858 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 لاکھ 21 ہزار 539 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ  کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دیگر ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 67 ہزار 444 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 774 ہو چکی ہے۔

News Code 1899877

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =