امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 67 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 67 ہزار 444 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 774 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 67 ہزار 444 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 774 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں میں 9 لاکھ 19 ہزار 605 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 475 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 73 ہزار 725 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ ہفتے کو صرف نیویارک میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث 400 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی فوج کے 7 ہزار 145 اہل کار کورونا وائرس کی وباء کا شکار ہیں جبکہ 27 امریکی فوجی اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاست نیوجرسی میں 1 لاکھ 23 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں، میسا چوسٹس، الی نوائے، کیلی فورنیا اور پنسلوینیا میں بھی حالت خراب ہے۔ امریکہ بھر میں اب تک 69 لاکھ 31 ہزار سے زیادہ افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

News Code 1899876

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =