امریکہ کے فوجی اخراجات سب سے زیادہ ہیں، لیکن اسے تشویش  ایران کے بارے میں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے فوجی اخراجات دنیا میں سب سے زیادہ ہیں، لیکن اسے تشویش ایران کے بارے میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے فوجی اخراجات دنیا میں سب سے زیادہ ہیں، لیکن اسے تشویش ایران کے بارے میں ہے۔

ایرانی وزير خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں فوجی اخراجات کے حوالے سے امریکہ سر فہرست ہے امریکہ دنیا میں ہتھیار فروخت کرنے والے ممالک میں بھی سب سے آگے ہے۔ دنیا میں جاری دہشت گرد اور خونریزی کے پيجھے بھی امریکہ کا ہاتھ ہے امریکہ اپنے ہتھیار فروخت کرنے کے لئے دنیا میں شرارت اور دہشت گردی کو فروغ دینے کا اصلی محور ہے۔ ظریف نے کہا کہ ایران خود سن 1979 تک امریکی ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدارتھا۔ امریکہ دنیا بھر میں ہتھیار فروخت کررہا ہے۔ دہشت گردوں کے ہاتھوں میں امریکی ہتھیار ہیں۔ امریکی ہتھیاروں سے یمن میں بے گناہ عربوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔ اب امریکہ ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی میں توسیع کا خواہاں ہے امریکہ کو ایران کے بارے میں تشویش ہے لیکن ایران کے خلاف امریکہ کی تمام پالیسیاں ناکام ہوجائیں گی۔

News Code 1899873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =