اسلام آباد ہائی کورٹ کو فوری بند کرنے کا حکم

پاکستان میں کورونا وائرس کیس سامنے آنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کو فوری بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کیس سامنے آنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کو فوری بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن نے اس حوالے سے سرکلر جاری کر دیا۔ سرکلر کے مطابق ہائی کورٹ کی رٹ برانچ میں کام کرنے والے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ہائی کورٹ میں جراثیم کش اسپرے کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ہائی کورٹ میں انسپکشن اور اسپرے کے لیے ٹیم بھجوائیں۔عدالت کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں انتہائی محدود اسٹاف کو مکمل حفاظتی اقدامات کے بعد پیر اور منگل کو عدالت آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

News Code 1899870

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =