پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 421 تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 18662 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اموات 421 ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان  میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 18662 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اموات 421 ہوگئی ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز دن بدن بڑھتے جارہے ہیں اور اب تقریباً یومیہ ہی ہزار یا اس سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ اموات کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں  پہلے کورونا وائرس مریض کے سامنے آنے کے ساتھ ہی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت نے مختلف اقدامات اٹھاتے ہوئے پہلے تعلیمی ادارے، پارکس، تفریحی مقامات و دیگر ایسی جگہیں جہاں عوام کا رش ہوسکتا تھا انہیں بند کیا اور بعد ازاں مارچ کے مہینے میں جزوی لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا۔

News Code 1899869

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =