افغانستان میں 15 طالبان دہشت گرد اور 5 افغان فوجی ہلاک

افغانستان کے صوبے بلخ میں طالبان دہشت گردوں اور افغان فوج کے درمیان ہونے والی گھمسان کی جھڑپ میں 15 طالبان دہشت گرد اور 5 افغان اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے بلخ میں طالبان دہشت گردوں  اور افغان  فوج کے درمیان ہونے والی گھمسان کی جھڑپ میں 15 طالبان دہشت گرد اور 5  افغان اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ اطلاعات  کے مطابق صوبہ بلخ کی فوجی چیک پوسٹ پر دو درجن سے زائد طالبان دہشت گردوں  نے حملہ کر دیا، افغان فوج نے بھی سخت مزاحمت کا مظاہرہ کیا اور دونوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ افغان فوج کے ترجمان محمد حنیف رضائی نے کہا ہے کہ  دو طرفہ فائرنگ میں 15 طالبان دہشت گرد  ہلاک اور 10 سے زائد کے زخمی ہوئے ہیں جب کہ 5 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

News Code 1899868

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =