مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران خواتین ، بزرگوں اور بچوں کو ہراساں کیا گیا اور نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک گھر کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔ بھارتی فوج نے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں بھی ورثاء کے حوالے نہیں کیں ۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے دو علیحدگی پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 کو ہلاک کردیا ہے۔
News Code 1899867
آپ کا تبصرہ