بھارت میں پھنسے 193 پاکستانیوں کو وطن واپس جانے کی اجازت مل گئی

بھارتی وزارت داخلہ نے بھارت میں پھنسے 193 پاکستانیوں کو واہگہ پہنچنے کے لیے لاک ڈاؤن کے باوجود اندرون ملک سفر کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزارت داخلہ نے بھارت میں  پھنسے 193 پاکستانیوں کو واہگہ پہنچنے کے لیے لاک ڈاؤن کے باوجود اندرون ملک سفر کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔ اطلاعات  کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں کی طرح بھارت میں بھی لاک ڈاؤن ہے،عوام کے لیے بین الاضلاع و ریاستی سفر پر بھی پابندی ہے تاہم بھارتی وزارت داخلہ نے وہاں پھنسے 193 پاکستانیوں کو واہگہ بارڈر تک پہنچنے کے لیے سفر کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام پاکستانی بھارت کے مختلف شہروں سے الگ الگ گاڑیوں میں واہگہ بارڈر پہنچیں گے، جہاں سے وہ  5 مئی کو پاکستان میں داخل ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے پاکستانی شہریوں کو جوکہ مختلف شہروں میں مقیم ہیں انہیں واہگہ اٹاری بارڈر تک سفرکی اجازت دے دی ہے جبکہ بھارتی امیگریشن اورکسٹم حکام کواس بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔ بھارت کی مختلف ریاستوں سے پاکستانی شہری اپنے طور پر الگ الگ گاڑیوں سے واہگہ بارڈر پہنچیں گے، بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ سے 5 ، بجنور سے 6، رائے بریلی، آگرہ، رام پوراور کوشامبی سے 3،3، ریاست گجرات کے شہر احمدآباد سے 12، آنند گجرات سے 3، ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال سے 5، برہان پورہ سے 3، اندو مدھیہ پردیش سے33، ریاست مہارشٹرا کے شہر ناگ پور سے 49، جالگاوں سے 7، کولہاپورسے 3 اور ممبئی سے 9 کے علاوہ نئی دہلی، جے پور اور رائے پور سے 9،9، فیروزپورسے 3، لدھیانہ سے ایک، گروگرام ہریانہ سے 4، جودھ پور سے ایک ، کوٹہ سے 3 جب کہ کلکتہ سے 2 پاکستانی شہری واپس وطن پہنچیں گے۔ بھارت سے واپس آنے والے تمام پاکستانی شہریوں کی اسکریننگ اورکورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے اور انہیں لاہورمیں بنائے گئے مختلف قرنطینہ مراکزمیں رکھا جائے گا۔

News Code 1899865

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =