بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا کے 2 ہزار 293 نئے کیسز سامنے آگئے

بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق بھارت میں نئے 2 ہزار 293 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی کُل تعداد 37 ہزار 336 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق بھارت میں نئے 2 ہزار 293 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی کُل تعداد 37 ہزار 336 ہو گئی۔ بھارتی وزارتِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وائر س سے ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 223 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے 26 ہزار 106مریض پورے بھارت کے مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ 10 ہزار 7 مریض اب تک صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ 15 ہزار 237 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 39 ہزار 823 ہو گئی ہیں۔

News Code 1899863

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =