دبئی سے 438  پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی سے نجی ایئرلائن کے ذریعے 250 افراد پشاور اور 188 ملتان پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی سے نجی ایئرلائن کے ذریعے 250  افراد پشاور اور 188 ملتان پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مسافروں کو اسکریننگ اور طبی جانچ کے بعد قرنطینہ مراکز، ہوٹل اور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دبئی سے خصوصی پرواز کے ذریعے 188 مسافر ملتان پہنچ گئے ہیں، جن میں سے 172 مسافروں کو قرنطینہ سینٹر، 9 کو ہوٹل جبکہ 7 کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دبئی ہی سے 250 پاکستانی نجی ایئر لائن کی پرواز سے پشاور پہنچے ہیں، تمام مسافروں کی مکمل اسکریننگ اور طبی جانچ کی گئی۔ اسکریننگ اور طبی جانچ کے بعد محکمۂ صحت کی ٹیموں کے ذریعے مسافروں کو قرنطینہ مراکز بھیج دیا گیا۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق بیرون ملک پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1899861

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =